ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں آج بھارت کا 72 واں یوم جمہوریہ ، یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا72واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں، جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے ۔ اس دن کا مقصد غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے ۔ بھارت نے26 جنوری 1950 کو اپنے آئین کی منظوری دی تھی، جس کے بعد سے اس روز کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔، اس سے قبل بھارت میں انگریز کا بنایا ہوا 1935 کا قانون نافذ تھا۔
بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں نےکشمیریوں سے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل کی ہے۔سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں جگہ جگہ بھارتی یوم جمہوریہ کے کے بائیکاٹ کی اپیل والے پوسٹرز آویزاں کردیے گئے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹر سرینگر ، بڈگام، گاندربل، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں، کلگام، بارامولا، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں کی دیواروں اور چیدہ مقامات پر تحریک آزادی جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے آویزاں کئے گئے ہیں، ان پوسٹرز پر تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے اور یہ پیغام دنیا کو بھی پہنچائیں گے۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں ، بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں مسافروں اور راہگیروں کو روک کر تلاشی لی جاتی ہے، بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل




