اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں، ہندوستان میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہے ، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا، کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے، بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں ، بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آ رہے ہیں، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کر رہے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے ، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، ہندوستان میں مسلمان، بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں، بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالےقوانین کا نفاذ ہو رہا ہے، آج کے بھارت میں سیکولرازم دبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی دکھائی دے رہی ہے، نیپال، چین، بنگلہ دیش سب پڑوسی بھارت سے نالاں ہیں ، ان کے ساتھ بھارت کا رویہ بدلا ہوا ہے، ہندوستان اسی رویئے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ 26 جنوری 1950 کو منظور ہونے والے آئین کی یادگار کے طورپر منایا جاتا ہے ، اس سے قبل بھارت میں انگریز کا بنایا ہوا 1935 کا قانون نافذ تھا۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل





