بین الاقوامی شہرت کی حامل برطانوی پوپ گروپ گرلز الاؤڈ کی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ چھاتی کے کینسر کے باعث 39سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔


بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ ہارڈنگ کو گزشتہ سال اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ، اس کے بعد ان کی ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی بھی ہوئی۔
سارہ کی ماں نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔
سارہ کی والدہ نے مزید لکھا کہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ کا انتقال ہو گیا ۔ آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے، اس نے کینسر کی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی ۔
انہوں نے لکھا کہ میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی ، ہمت بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔
والدہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل








