ڈی جی خان:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ کارکن تیاری کریں،آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب جیالا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اس وقت تکلیف میں ہے سب پریشان ہیں کہ یہ کون سے نیا پاکستان ہے جہاں تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائد عوام کے دور میں کسان کو زمین کا مالک بنا دیا گیا تھا اور لوگوں کو روزگار ملتا تھا لیکن اب ہم پر نیا پاکستان مسلط کیا گیا ہے پیپلزپارٹی کے دور میں کسان خوشحال تھا، ملکی معیشت ترقی کررہی تھی اور ہم نے گندم برآمد کرنا شروع کردی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جانے کے بعد عوام لاوارث ہوگئے ہیں اور کوئی عوام کے لیے بولتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جدوجہد میں عوام کی مدد کی ضرورت ہے،اس علاقے سے ہمارا تین نسل پرانا رشتہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں اور عمران خان عوام سے روزگار، روٹی، کپڑا اور مکان بھی چھین رہے ہیں ،امیروں کو سپورٹ کرنے سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوتا ہے لیکن عام آدمی کو سپورٹ کرنے سے معیشت ترقی کرتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو معاف نہیں کریں گے، ان سے حساب لیں گےعمران خان نے عوام کے ووٹ، جیب اور پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 8 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل


