وزیر اعظم کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد: وزیر اعظم عمرا ن خان نے برطانوی وزیر خارجہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، دو طرفہ تعلقات، خطے اور عالمی ایشوز پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنا ، امن کے قیام، ہجرت کو روکنا انتہائی ضروری ہے۔انسانی بحران کو روکنا اور معیشت کو مستحکم کرنا فوری ضروریات میں شامل ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے، امن کے قیام، استحکام، سیاسی تصفیہ کرنا چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے افغانستان کے اندر اور باہر بگاڑ پیدا کرنے والوں کے کردار بارہ بھی آگاہ کیا، بگاڑ پیدا کرنے والے صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے بھارت کے جانب سے سینئر کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی لاش کو چھیننے بارے بھی بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات اور عوام سے عوام کے تعلقات بارے بھی بات کی اور وزیر اعظم نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ،اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی ، جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 7 گھنٹے قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 9 گھنٹے قبل

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 9 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- ایک دن قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 7 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 7 گھنٹے قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- ایک دن قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- ایک دن قبل



.webp&w=3840&q=75)



