Advertisement
علاقائی

کراچی میں بارش  سے شہر کےنشیبی علاقے زیرآب، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ  اگر بارش تواتر سے جاری رہی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 3rd 2021, 10:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی میں بارش  سے شہر کےنشیبی علاقے زیرآب، اربن فلڈنگ کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں  چند منٹوں کی بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔گلستان جوہر،آئی آئی چندریگر روڈ،شارع فیصل،کارساز، ڈیفنس ، ملیر سمیت کئی علاقوں میں  بادل خوب برسے،سڑکوں پرپانی جمع  ہونےسے ٹریفک کی روانی متاثر،گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  بند ہوگئیں۔شہر کےنشیبی علاقے زیرآب، نالہ اوورفلو ہونےسے ناگن چورنگی پھر پانی پانی،اطراف کی سڑکیں تالاب بن گئیں۔

کراچی میں بارش آتے ہی بجلی چلی گئی۔حسب روایت کے الیکٹرک کاسسٹم ٹھپ ہوگیا،تین سو  سے زائد فیڈر ٹرپ  ہونے سے  متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔کئی علاقوں میں  کے الیکٹرک نے خود بجلی بند کردی۔ لائٹ ہاؤس   کے علاقے میں کرنٹ گنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا ہے کہ  اگر بارش تواتر سے جاری رہی تو اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں 41.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ،جبکہ یونیورسٹی روڈ پر 33،نارتھ کراچی 28.2 ، اور جناح ٹرمینل 17.8 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

کراچی میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، مختلف ایرلاینز کی پروازیں تاخیر کا شکار  ہوگئیں  ہیں، ایربلو کی 12بجے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA204 تاحال روانہ ہوسکی۔ ایربلو کی کراچی سے لاہور کی دوپہر ایک بجے کی پرواز PA 404 بھی تاخیر کا شکار  ہیں ۔

پی اے 404 شام 5بجے شیڈول ہے، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی دوپہر ایک بجے کی پرواز PK368 بھی روانہ نہ ہوسکی، ایرسیال کی لاہور اسلام آباد کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوسکیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطاق  فلائی دبئی کی دبئی جانے والی پرواز بھی تاحال ایرپورٹ پر رکی ہوئی ہے،فلائی بغداد، اومان ایر کی پروازیں بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔

Advertisement
گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش

  • 8 گھنٹے قبل
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں

  • 5 گھنٹے قبل
تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد

  • 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا

  • ایک دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت

  • 7 گھنٹے قبل
نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز

  • 6 گھنٹے قبل
پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے

  • 6 گھنٹے قبل
ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف

  • ایک دن قبل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش

  • ایک دن قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement