ملک بھرمیں کورونا کی بگڑتی صورتحال ، این سی او سی نے نئی پابندیاں عائد کردیں
اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے متاثرہ 24اضلاع میں تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں چار سے بارہ ستمبر تک پابندیاں لگائی گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی بگڑتی صورتحال پراین سی اوسی نے رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔وزیراعظم کی چوبیس اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی ۔
مزید پڑھیں : ویکسین سے متعلق بیرون ملک جانیوالے مسافروں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرہ پنجاب کے 15 اورکے پی کے 8اضلاع شامل جبکہ اسلام آباد بھِی کورونا سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہے۔متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی انڈور، آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ 24اضلاع میں تعلیمی ادارے ، انڈورجم اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی،گجرات،گوجرانوالہ،شیخوپورہ ،سیالکوٹ شامل ہیں ، لاہور،فیصل آباد،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر، ملتان،بہاولپور،خانیوال اور رحیم یار خان بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،مالاکنڈ،سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان شامل ہیں۔
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- ایک دن قبل

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- ایک دن قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- ایک دن قبل
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 6 گھنٹے قبل

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- ایک گھنٹہ قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- ایک دن قبل

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- ایک دن قبل
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 6 گھنٹے قبل


.webp&w=3840&q=75)




