Advertisement

چین : 7سال کے بچوں کے تحریری امتحانات پر پابندی عائد

ٹوکیو: چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات جاری ہیں جس کے تحت 6 سے 7 سال کے طالبعلموں کے تحریری امتحان لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 30th 2021, 7:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین  :  7سال کے بچوں  کے تحریری امتحانات پر پابندی عائد

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ   6 سے7سال کےطالبعلم کےامتحان پر پابندی کا مقصد انہیں غیر ضروری دباؤ سے آزاد کرنا ہے،کیونکہ  مستقل امتحانات طلبہ پر بہت زیادہ بوجھ اور  دباؤ کا باعث  بنتے ہیں۔چینی وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق  جونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم، موک امتحانات کی اجازت ہوگی جبکہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان، صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔

چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پروالدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے جس میں  یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ بچوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے صحیح سمت میں ایک قدم ہے۔ دوسر ی جانب یہ بھی سوال اٹھایا گیا کہ سکول بغیر امتحانات کی صلاحیتوں کی جانچ اور پیمائش کیسے کریں گے۔یہ اعلان چین کے تعلیمی شعبے میں وسیع اصلاحات کا حصہ ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں چین میں تمام نجی ٹیوٹرنگ فرم کو نان پرافٹ ہونے کا حکم دیا گیا تھاجبکہ  بیجنگ میں گزشتہ ہفتے اعلیٰ صلاحیتوں کے اساتذہ کے ایک ہی جگہ ارتکاز کو روکنے کیلئے اسکول اساتذہ کو ہر 6 سال میں ذمہ داریاں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رواں سال کےآغاز میں چین میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئرہائی اسکول کےطلبا کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیئے جانے پر بھی پابندی  نافذ کی گئی تھی۔

Advertisement
لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب 

  • 15 hours ago
عالمی  شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت

  • 11 hours ago
پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا

  • 12 hours ago
کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ،  45 ہزار سے زائد افراد شریک

  • 15 hours ago
امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار

  • 15 hours ago
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟

  • 12 hours ago
مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی

  • 12 hours ago
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 14 hours ago
ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ 

  • 10 hours ago
 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

 مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی

  • 12 hours ago
روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق 

  • 10 hours ago
مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

  • 16 hours ago
Advertisement