لاہور : لاہور میں یکم ستمبر سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا ۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا۔
دوسری جانب موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے ، جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 95 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4016کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد25ہزار415ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ44ہزار341ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح6.42فیصدرہی۔

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر آمنہ انعام کی سالگرہ کی تقریب، فیملی سمیت شوبز شخصیات کی شرکت
- an hour ago

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر
- 6 hours ago

لاہور میں سجی پاکستان میوزک انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستاروں کی خوب صورت تقریب
- 5 hours ago

امریکا ایران معاہدہ پوری دنیا اورخطے میں امن اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا،اسحاق ڈار
- 5 hours ago

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
- 2 hours ago

مفاہمتی یادداشت میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل ہے،اسماعیل بقائی
- 2 hours ago

ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ،ٹرمپ
- 26 minutes ago
.jpg&w=3840&q=75)
امریکا ایران معاہدہ ہوتے ہی عالمی و مقامی منڈی میں سونا مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 4 hours ago

کینیڈا میں علی ظفر کا تاریخی کنسرٹ، 45 ہزار سے زائد افراد شریک
- 5 hours ago

مینگو ڈپلومیسی سے معاشی سفارتکاری تک،جکارتا میں ایک ملاقات اور پاکستان کے نرم تشخص کی کہانی
- 2 hours ago

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، نئی شرح سود کیا ہو گئی؟
- 2 hours ago

روس کا ٹی یو-22 بمبار طیارہ ٹریننگ پرواز کے دوران گر کر تباہ،وزارت دفاع کی تصدیق
- 20 minutes ago






.jpg&w=3840&q=75)




