Advertisement
علاقائی

کراچی : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز

کراچی : کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 23rd 2021, 3:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 تفصیلات کے مطابق  دوسرے مرحلے میں ہونے والے امتحانات 23 اگست سے   13 ستمبرتک  دو شفٹوں میں  جاری رہیں گے ۔  آج پہلی شفٹ میں ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 تک سائنس جنرل،پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کے پرچے ہوں گے جبکہ  دوسری شفٹ میں ڈھائی سے ساڑھے4 تک کامرس،ہیومنیٹیس  اور خصوصی طلبا کے پرچے لئے جائیں گے۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی  کے جاری اعلامیے کے مطابق    انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے ۔گیارہویں جماعت کے طلبہ کے علاوہ گزشتہ سال کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ بھی دوبارہ پرچہ دے سکیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹر سال اول کے امتحانات کے لیے 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں  صبح کی شفٹ کے 113 اور شام کی شفٹ کے 108 امتحانی مراکز شامل  ہیں۔چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق نقل کی روک تھام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 2 مانیٹرنگ سیل بنادیے  گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ امتحانات پہلے 7 اگست سے 3ستمبر تک ہونا تھے تاہم   کورونا کی چوتھی لہر کے باعث ملتوی کردیئے گئے تھے۔ حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم ہو  جانے کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement
نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

  • ایک دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • ایک دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 10 گھنٹے قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں

  • ایک دن قبل
لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی

  • ایک دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 7 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے

  • ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 10 گھنٹے قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement