کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک سروس سے متعلق پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم نے نیا سیفٹی ہدایت نامہ جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل کی فضائی حدود میں انتہائی کم ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جارہی ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر فلائٹس کو ایئر ٹریفک اور معلومات فراہمی کے لیے کنٹنی جینسی کوارڈینیشن ٹیم قائم کردی گئی ہے۔سیفٹی ہدایت نامہ میں کابل آنے اور جانے والی فلائٹس کو زیادہ اونچائی پر فلائنگ کی ہدایت کی گئی ہے، تاحال کابل ایرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کے لیے انتہائی کم ایئر ٹریفک سروس مہیا ہورہی ہے۔
پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم کاکہنا ہے کہ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کی سہولت نہیں ہے لہٰذا تمام جانے والی فلائٹس واپسی کا فیول لازمی رکھیں۔افعان سول ایوی ایشن سے جاری کردہ معلومات مکمل طور اپ ڈیٹ نہیں تمام ایئرلاینز معلومات کو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔
کابل ایئرپورٹ کے متعلق جاری نوٹم تفصیلات امریکی دفاعی ادارے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، جہاز کے لیے ریمپ سروس صرف 30 منٹ تک مہیا ہوگی، اسی دوران مسافروں کے جہاز میں چڑھنے اور اترنے کا وقت بھی آدھا گھنٹہ مہیا ہوگا۔کابل ایئرپورٹ سے متعلق نوٹم اب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ایشیا پسیفک ویب پیج پر بھی مہیا کرنا شروع ہوگیا۔
تنظیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرلائنز کے کپتان اپنے ادارے کے احکامات کو مد نظر رکھ کر عمل کریں، کابل ایئرپورٹ پر فلائٹس کے لیے پہلے سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ٹرانزٹ فلائٹس کو فی الحال کوئی سروس مہیا نہیں ہوگی۔ سیفٹی ہدایت نامہ میں پاکستان چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان تاجکستان کابل کی پروازوں کے لیے ایئر ٹریفک کے لیے مربوط کوآرڈینیشن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل




