Advertisement
پاکستان

نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

اسلام آباد :نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 21st 2021, 7:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

ترجمان نادرا کے مطابق نئے نظام کی بدولت ہر پاکستانی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے۔"آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ" کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان نادرا کے مطابق غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نادرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تصدیق و تجدید کے اس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔

نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجراء ایس ایم ایس کریں۔ جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات(فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔ کوئی بھی معلومات اگر درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد  کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں۔ نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا۔ تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

تصدیق و تجدید سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ اسی موبائل نمبر سے کیا جائے جو شناختی کارڈ یا "ب" فارم بنواتے وقت نادرا رجسٹریشن سینٹر پر فراہم کیا تھا۔

اگر آپ کا موبائل نمبر نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کے لئے تشریف لائیں۔ یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والی خاندان کی تفصیلات میں اگر خاندان کے کسی فرد کی تفصیل موجو نہ ہو تو آپ کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر اس کا اندراج کرا سکتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ہفتے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا ۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نادرا کے ڈیٹا بیس کو کسی بھی قسم کے غلط اندراج سے پاک بنانے کے لئے آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔طارق ملک نے چیئرمین نادرا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتہائی قلیل عرصے میں تصدیق و تجدید کے نظام کو تخلیق کیا اورعملدرآمد یقینی بنایا جس کی بدولت نادرا ڈیٹابیس میں موجود غیرملکیوں کی نشاندہی انتہائی آسان ہو گئی ہے۔

Advertisement
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement