Advertisement

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

نیویارک : امریکا کی جنوبی ریاستوں میں شدید طوفان اور برف باری نے تباہی مچادی ہے اور ہرطرف برف کاراج ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 17th 2021, 3:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس میں  ہنگامی صورتحال نافذ کردی ہے جہاں بجلی کی طلب میں اضافے کے نتیجے میں بجلی کے بریک ڈاؤن کاامکان ہے ۔ قومی محکمہ موسمیات  (این ڈبلیو ایس) نے بتایا ہے کہ برفباری کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے باعث اوریگون ، کینٹکی ، مسی سیپی ، الاباما ، اوکلاہوما سمیت 150 ملین سے زائد امریکی متاثر ہوں گے۔سرد طوفان کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کیلئےخبردار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں برفانی طوفان سے کئی ریاستوں میں زندگی مفلوج ہوگئی ہے ،  یہاں تک کہ طوفان  نے میکسیکو کے شمالی حصوں کو بھی متاثر کیا ہے جہاں بجلی  معطل ہونے سے چار لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ سڑکوں پر برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 سرد اور تیز ہواؤں  اور طوفان نے  لوگوں کی نقل وحمل کو بھی متاثر کیا ہے ، اور ویکسی نیشن سائٹس  کو بھی بند کردیا گیا ہے۔جارج بش انٹرنیشنل  ائرپورٹ سمیت کئی بڑے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں  پروازوں  کا شیڈول  بھی متاثر ہوا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ٹیکساس ، اوکلاہوما اور کینساس کے کچھ حصوں میں 12 انچ (30 سینٹی میٹر) تک برف  پڑنے کا امکان ہے ۔

Advertisement
پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

پاکستان کا بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

  • 8 گھنٹے قبل
وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آذری صدر الہام علیوف کا ٹیلیفونک رابطہ،دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

میری اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ پنجاب بنانا ہے،مریم نواز شریف

  • ایک دن قبل
یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

یقین ہے ایران یورینیم کی افزودگی 100 فیصد روک دے گا، معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں،ٹرمپ

  • ایک دن قبل
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شاہینوں کو بنگال ٹائیگر کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست

ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، شاہینوں کو بنگال ٹائیگر کے ہاتھوں 104 رنز سے شکست

  • ایک دن قبل
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • ایک دن قبل
پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

پائیدارترقی کیلئےماحول دوست توانائی اور قابل تجدید ذرائع استعمال میں لانا ترجیحات میں شامل ہے،شہبازشریف 

  • ایک دن قبل
وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

وزیر اعظم کی کسانو ں کو بروقت کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات 

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی  تقریبات میں ہونگی

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر سٹائلسٹ آمنہ انعام پاکستان پہنچ گئیں، ثقافتی وسماجی تقریبات میں ہونگی

  • ایک دن قبل
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 30کروڑڈالرکی قسط موصول

  • 7 گھنٹے قبل
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے "پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026" کی توثیق کر دی  

  • ایک دن قبل
روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمات‘ کا کامیابی سے تجربہ کر لیا

  • ایک دن قبل
Advertisement