صدرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاہے کہ یہ دن ملک میں اس عزم کی تجدیدکے طورپرمنایاجاتاہے کہ اقلیتی برادریوں کے ارکان کامساوی شہریوں کی حیثیت سے ان کے حقوق کاتحفظ اور انہیں زندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھنے کے لئے سازگارماحول فراہم کیاجائے۔


تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود اورسہولت کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ حکومت نے اقلیتوں کے قومی کمیشن کوبااختیاربنایاہے تاکہ یہ اپناکردارموثر طریقے سے ادا کرسکے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری وغیرسرکاری محکموں اورمختلف شعبوں میں اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، سرکاری ملازمین نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ معاشرے کے اعتدال پسندانہ تشخص کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اقلیتوں کاقومی دن آج منایاجارہاہے جس کامقصدپاکستا ن کی ترقی میں اقلیتوں کے کردارکو خراج تحسین پیش کرناہے۔یہ دن قائداعظم محمدعلی جناح کے اس نظریے کی یاد میں اوراس عزم کی تجدیدکے طور پر منایا جاتاہے کہ مختلف عقائدسے تعلق رکھنے کے با وجود ہم ایک قوم ہیں۔

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 2 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)
