Advertisement
پاکستان

 صرف خدشات یا مبہم وجوہات کی بنیاد پرکسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا،لاہور ہائیکورٹ

عدالت نے واضح کیا کہ درست ویزا،ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی اقدام ہے،بیرون ملک سفر ہر شہری کا بنیادی حق ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 29th 2026, 4:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 صرف خدشات یا مبہم وجوہات کی بنیاد پرکسی شہری کو بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی شہری کو صرف خدشات یا مبہم وجوہات کی بنیاد پر بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جا سکتا۔اس حوالے سے جسٹس راحیل کامران نے ایک شہری کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں نائجیریا جانے سے روکنے کے ایف آئی اے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

جاری کر دہ فیصلے میں عدالت نے کہا کہ کسی مسافر کو آف لوڈ کرتے وقت متعلقہ افسران کو تفصیلی اور بامعنی وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا ہوں گی، جبکہ مسافر سے کیے گئے سوالات اور ان کے جوابات بھی باقاعدہ محفوظ کیے جائیں گے۔

علاوہ ازاں فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ جہاں ممکن ہو، امیگریشن انٹرویو یا گفتگو کو الیکٹرانک طور پر بھی محفوظ بنایا جائے، جبکہ آف لوڈنگ آرڈر یا متعلقہ پروفارما کی کاپی متاثرہ مسافر کو فراہم کرنا لازم ہو گا،عدالت نے واضح کیا کہ درست ویزا، ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات رکھنے والے شہری کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ فیصلے کے مطابق بیرون ملک سفر ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ایف آئی اے کے اختیارات لامحدود نہیں۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امیگریشن کلیئرنس اور بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے باوجود انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ عدالت کے مطابق ایف آئی اے نے شہری کو صرف اس خدشے پر سفر سے روکا کہ شاید وہ دبئی سے واپس نہ آئے۔

Advertisement
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 15 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 21 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 20 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 11 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 20 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 20 hours ago
Advertisement