ایپل کی جانب سے فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان
آئی فون فلپ کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ وہ واقعی کبھی صارفین کے ہاتھوں تک پہنچ بھی سکے گا یا نہیں،رپورٹ


ویب ڈیسک: آئی فون بنا نے والی مشہور ِ زمانہ کمپنی ایپل کی جانب سےپہلے فولڈ ایبل آئی فون متعارف کروائے جانےکا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے یہ فولڈ ایبل آئی فون رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے،مگر اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے فلپ اسٹائل آئی فون کی تیاری پر بھی کام کیا جارہا ہے۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے فلپ فولڈ ایبل آئی فون کے آپشنز پر کام کیا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آئی فون فلپ کو کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ وہ واقعی کبھی صارفین کے ہاتھوں تک پہنچ بھی سکے گا یا نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کی جانب سے پہلے بک اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کراکے صارفین کے ردعمل کو جانچا جائے گا، پھر اس کے مطابق فلپ ماڈل کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فلپ اسٹائل فولڈنگ آئی فون کی تیاری کی افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی ہیں اور سابقہ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کے پاس ایسے کم از کم 2 پروٹو ٹائپ ورژنز موجود ہیں۔
پہلے تو یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ بل اسٹائل سے پہلے ایپل کی جانب سے فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون پیش کیا جائے گا، مگر بعد میں اس منصوبے کو ترک کر دیا گیا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago






