Advertisement
پاکستان

پاکستانی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف سے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ تاریخی آرٹ نمائش، 61ویں وینس بیانالے میں پاکستانی پیویلین کی ٹیم نے ملاقات کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 2nd 2026, 5:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی کو پوری دنیا میں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ تاریخی آرٹ نمائش، 61ویں وینس بیانالے میں پاکستانی پیویلین کی ٹیم نے ملاقات کی ۔

لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں نجم سیٹھی، پویلین کی نمائندگی کرنے والی پاکستان کی معروف آرٹسٹ فائزہ بٹ، پویلین کی کیوریٹر ،بیٹریز کوفینٹس فلیکانو، اور پاکستان پیویلین کمشنر ڈاکٹر یعقوب خان بنگش شریک تھے۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وینس میں رواں برس نمائش میں پاکستان کے روایتی آرٹ، اسکی جمالیات و خوبصورتی کے بارے دنیا بھر سے آئے مہمانوں و سیاحوں کو دکھایا جائے گا۔

ملاقات وزیر اعظم کو مزید بتایا گیا کہ مئی سے نومبر تک پاکستانی پویلین کے تحت متعدد ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا جو پاکستانی ثقافت اور فن کے مختلف پہلوؤں سے متعلق دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو آگہی دینگے۔

وزیرِ اعظم نے ٹیم کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی تاریخ و ثقافت کی خوبصورتی اور اس میں تنوع اور شمولیت کے عناصر کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستانی پویلین کے افتتاح کی بھی دعوت دی۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 19 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement