بسنت کے رنگوں میں موسیقی کی خوشبو، پاکستانی گلوکار عمران ہاشمی کا نیا گانا'' بو کاٹا '''ریلیز
گانے میں پتنگ بازی، کھلے آسمان،پیلے رنگ اور محبت بھرے احساسات کو خوبصورتی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو سننے والوں کو بسنت کے دنوں کی یاد دلا دیتا ہے


لاہور:(کلچرل رپورٹر سے) بسنت کے رنگوں میں موسیقی کی خوشبو،پاکستانی گلوکار عمران ہاشمی کا نیا گانا'' بو کاٹا '''ریلیز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عمران ہاشمی نے بسنت کے موقع پر اپنی آواز کا جادو بکھیرتے ہوئے ایک نیا گانا "بو کاٹا" ریلیز کر دیا ہے، جس کو عمران ہاشمی خود لکھا اور کمپوز کیا ہے عمران ہاشمی کا یہ گانا بسنت کی روایتی خوشیوں، رنگوں جذبات ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران ہاشمی نے بتایا یہ گانا خاص طور پر بسنت کی ثقافت اور اس تہوار سے جڑی یادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔ گانے میں پتنگ بازی، کھلے آسمان، پیلے رنگ اور محبت بھرے احساسات کو خوبصورتی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو سننے والوں کو بسنت کے دنوں کی یاد دلا دیتا ہے۔
عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ بسنت ہمیشہ سے ان کے دل کے قریب رہی ہے اور وہ چاہتے تھے کہ اس تہوار کی اصل روح کو موسیقی کے ذریعے زندہ رکھا جائے۔
ان کے مطابق یہ گانا صرف ایک میوزیکل پراجیکٹ نہیں بلکہ ایک احساس ہے، جو لوگوں کو ماضی کی خوشگوار یادوں سے جوڑتا ہے۔
میوزک حلقوں کا کہنا ہے کہ گانے کی دھن سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ہے، جبکہ بول عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور نوجوان نسل کی جانب سے خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
ناقدین کے مطابق عمران ہاشمی نے اس گانے کے ذریعے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت گلوکار ہیں بلکہ وہ پاکستانی ثقافت اور روایات کو جدید انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
بسنت کے موقع پر پیش کیا گیا یہ گانا موسیقی کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے، جو رنگ، خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل









