امریکی ریاست منی سوٹا میں جاری مظاہروں میں شدت،پینٹاگون کا فوج کو تیار رہنے کا حکم
پینٹاگون کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود فوجی اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دیا جا سکے،امریکی میڈیا


مینی سوٹا: امریکی ریاست مینی سوٹا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں شدت آ گئی۔ جس کے باعث ریاست میں سیکیورٹی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے مختلف شہروں میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں سڑکیں بند اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 1500 فوجیوں کو ممکنہ طور پر مینی سوٹا میں تعینات کیے جانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس حوالے سےامریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فوجی اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاستی حکام کی مدد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں،پینٹاگون کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود فوجی اہلکاروں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔
حکام کے مطابق وفاقی حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاستی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دوسری جانب مقامی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز دونوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ حالات کے پیش نظر مینی سوٹا میں سکیورٹی مزید سخت کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انورسمنٹ (آئس) کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ مظاہرے منیاپولس میں پیش آنے والے ایک واقعے کے بعد شروع ہوئے تھے، جس میں ایک آئس ایجنٹ کی فائرنگ سے امریکی خاتون شہری رینی گڈ ہلاک ہو گئی تھیں۔
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو بھرپور خراجِ عقیدت
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ سہیل آفرید ی نے پشاور رنگ روڈ مسنگ لنک پیکج ون کا افتتاح کر دیا
- ایک دن قبل

پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف کو زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

امریکی صدر نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کردیا
- ایک دن قبل

اسلام آباد مذاکرات: ایران نے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے نئی تجاویز بھجوا دیں ،ایرانی میڈیا
- ایک دن قبل

پاکستان میں ایچ آئی وی کے کیسز 2.5 لاکھ تک پہنچ گئے، 80 فیصد مریض علاج سے محروم ،بچوں میں پھیلاؤ تشویشناک
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب حکومت کا فلم سٹی اتھارٹی کے قیام فیصلہ،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا خیر مقدم
- ایک دن قبل
سعودی عرب نے15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کر دی
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل ایلیمینیٹر:اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا،اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر وزیر قانون کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی
- ایک دن قبل

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل









