ویڈیو میں 63 سالہ نکولس مادورو کو انگریزی میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’گڈ نائٹ، ہیپی نیو ایئر‘


نیویارک:وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اتوار کے روز امریکا لانے کے بعد نیویارک کی ایک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا
ویڈیو میں 63 سالہ نکولس مادورو کو انگریزی میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا گیا کہ ’گڈ نائٹ، ہیپی نیو ایئر‘۔
امریکی میڈیا کے مطابق 63 سالہ رہنما کو پہلے یو ایس ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے دفاتر اور پھر بروک لین میں واقع وفاقی جیل میٹروپولیٹن حراستی مرکز لے جایا گیا،یہ وہی حراستی مرکز ہے جہاں گذشتہ برس ٹرائل کے دوران امریکی ریپر شان ’ڈیڈی‘ کومز کو رکھا گیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے اہلکار نکولس مادورو کو ہتھکڑیاں لگا کر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈی ای اے کی ایک عمارت کے اندر لے جا رہے ہیں۔
مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک میں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا تاہم اس کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ ان پر ’منشیات کے ذریعے دہشت گردی،‘ امریکہ میں کوکین سمگل کرنے اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،قوم سے خطاب میں ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے اختلاف کیا اور نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ڈیلسی روڈریگز نے کہا وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے ملک اور قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم بھی کیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 15 گھنٹے قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 17 گھنٹے قبل

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 17 گھنٹے قبل

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- 15 گھنٹے قبل

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 13 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 19 گھنٹے قبل

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- 17 گھنٹے قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 15 گھنٹے قبل







