بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا،ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئےبی سی بی نے اپنی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا


ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) نے ورلڈ کپ 2026 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان اور تسکین احمد بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں مستفیض اور تسکین کے ساتھ تنزیم حسن، شوریف الاسلام اور محمد سیف الدین شامل ہیں، جبکہ اسپن بولنگ کی ذمہ داری رشاد حسین، نسیم احمد اور مہدی حسن سنبھالیں گے۔
اسی طرح بیٹنگ میں لٹن داس ٹیم کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ تنزید حسن اور سیف حسن رنز بنانے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
بنگلہ دیش اسکواڈ:
لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، سیف حسن، توحید ہردوئے، شمیم حسین، قاضی نورالحسن سوجن، مہدی حسن، رشاد حسین، نسیم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ساقب، تسکین احمد، سیف الدین، شوریف الاسلام شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش گروپ سی میں شامل ہے اور گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور اٹلی کے خلاف کولکتہ میں میچز کھیلے گا، بنگلہ دیش اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا۔
دوسری جانب انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل )سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا اور حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی معاملے سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا ، اس سے قبل بنگلا دیش کے میچز انڈیا میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کولکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- ایک دن قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 12 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- ایک دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)





.jpg&w=3840&q=75)


