وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو ہائیشنگ سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو باہمی تعاون کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کے تحت جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا


بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر مسٹر لیو ہائیشنگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے پاک–چین دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابقملاقات کے دوران پارٹی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال اور چین–پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک کو باہمی تعاون کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے اس کے تحت جاری منصوبوں کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے وزیر لیو ہائیشنگ کو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور چین کی ترقی و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان اور باوقار انداز میں منایا جائے گا، جس کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
دونوں فریقین نے پاک–چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- a day ago

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- 11 hours ago

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- 11 hours ago
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 3 hours ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- 11 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- a day ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- a day ago
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 3 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- a day ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- 13 hours ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 8 hours ago
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- 13 hours ago





.webp&w=3840&q=75)


