تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا
پی ایچ ایف کی قیادت اور نامور کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کھیل کی غیر معمولی سرپرستی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا


لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے "تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ"کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کر دہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 4جنوری سے شروع ہو کر 28فروری 2026تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر پی ایچ ایف کی قیادت اور نامور کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کھیل کی غیر معمولی سرپرستی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
جاری کر دہ شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ چار مرحلے میں کھیلا جائے گا،پہلا مرحلہ 4 سے 24 جنوری تک ضلعی سطح کے کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
دوسرا مرحلہ ڈویژن اور تیسرے مرحلے میں صوبائی لیول پر مقابلے ہوں گےقومی سطح پر آخری مرحلہ 17 فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا۔
ٹورنامنٹ کے دوران پی ایچ ایف ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کرے گی، جبکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خطیر انعامی رقم اور مراعات بھی دی جائیں گی۔
پریس کانفرنس کے دوران رانا مجاہد نے کہا کہ پاک فوج کی براہ راست شمولیت سے پاکستان میں ہاکی کی ساکھ اور وقار تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فوج کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت تھے تاکہ دم توڑتے ہوئے قومی کھیل میں ایک نئی روح پھونکی جا سکے اور کھلاڑیوں میں نظم و ضبط اور امید پیدا کی جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبل بھی دو مرتبہ نچلے سطح پر پاکستان آرمی کے تعاون سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر چکے ہیں پچھلے ٹورنامنٹ کامیاب رہے ہیں، امید ہے یہ ٹورنامنٹ بھی کامیاب ہوگا۔
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 14 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- ایک دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 14 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 14 گھنٹے قبل





