ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے شہر قباطیہ سے ہو سکتا ہے جو جنین کے قریب واقع ہے،اسرائیلی میڈیا


تل ابیب: اسرائیل کے شمالی علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لیے نکلا اور لوگوں پراندھا دھند وار کیے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ خاتون گر کر پہیے تلے کچلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں،اسی طرح چاقو لگنے سے 19 سالہ لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسے بس اسٹاپ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تعاقب کے بعد حملہ آور کو گرفتاری دینے کا کہا لیکن اس نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اپنے دفاع میں اہلکاروں نے حملہ آور پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے شہر قباطیہ سے ہو سکتا ہے جو جنین کے قریب واقع ہے۔

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 3 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 22 منٹ قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 6 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 12 منٹ قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 5 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 6 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل








