Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور

مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج نظام کے لیے عملی ضرورت ہیں اور افواج کو مربوط حکمت عملی کے تحت مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا ہوگا،ساحر شمشاد

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 دن قبل پر نومبر 27 2025، 5:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا ( نشان امتیاز اور نشان امتیاز ،ملٹری) کے اعزاز میں جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق الوداعی خطاب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ہمارے ارد گرد کی دنیا ایک ناقابلِ تصور رفتار سے بدل رہی ہے اور اس تبدیلی سے ہماری اندرونی اور بیرونی آزمائشوں پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، یہ اثرات ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر جنگ تک محیط ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ہماری مسلح افواج کو زیادہ ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے ساتھ تیار رہنا ہوگا۔

جنرل شمشاد مرزا نے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی کو ایک اہم ضرورت اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ناگزیر تنظیمی اصلاح قرار دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایک مکمل بااختیار اور مناسب صلاحیت سے لیس مسلح افواج نظام کے لیے عملی ضرورت ہیں اور افواج کو مربوط حکمت عملی کے تحت مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

 جنرل شمشاد مرزا نے تینوں افواج اور جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر کے لیے اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ یہ ڈھانچہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ پورا کرے۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • a day ago
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • 17 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 36 minutes ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • 18 minutes ago
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • a day ago
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • an hour ago
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • 18 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • 18 hours ago
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • 20 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • an hour ago
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • 18 hours ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • an hour ago
Advertisement