معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا
گانے میں ساحر علی بگّا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ افشاں فواد کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فی میل ورژن نے اسے ایک خوبصورت اور جذباتی رنگ دیا ہے


لاہو: (شوبز رپورٹر)معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس میں فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صائمہ نور طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے اور شائقین مکمل گانا سننے کے منتظر ہیں۔
“مستانی” صائمہ نور کی واپسی کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ویڈیو میں ان کا مرکزی کردار دیکھ کر اُن کے چاہنے والوں میں واضح خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
گانے میں ساحر علی بگّا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ افشاں فواد کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فی میل ورژن نے اسے ایک خوبصورت اور جذباتی رنگ دیا ہے۔ دونوں گلوکاروں کی مشترکہ پرفارمنس گیت کے فلمی انداز کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔
ساحر علی بگّا نے گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “’مستانی‘ پر کام کرنا میرے لیے ایک شاندار تجربہ رہا۔ صائمہ نور کی موجودگی نے اس ویڈیو کو ایک خوبصورت اور لازوال تاثر دیا ہے۔
افشاں فواد کی آواز نے اس گیت کو ایک جذباتی رنگ دیا ہے، مجھے بےچینی سے انتظار ہے کہ لوگ مکمل ورژن دیکھیں اور سنیں۔ گانے کی مکمل ویڈیو اور آڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔e

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- ایک گھنٹہ قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کا بہاولپور چھاؤنی کا دورہ، جدید جنگی مشق “اسٹیڈفاسٹ ریزولو” کا مشاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 2 منٹ قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 21 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- ایک گھنٹہ قبل

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 26 منٹ قبل

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 31 منٹ قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 18 گھنٹے قبل

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 35 منٹ قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- ایک دن قبل











.jpg&w=3840&q=75)
