کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کے بعد صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں ویب سائٹس تک رسائی نہ ملنے کی شکایات سامنے آئیں، رپورٹ


ویب ڈیسک: کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب سائٹس متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین ایکس، اسپاٹی فائی اور کینوا سمیت دیگر پلیٹ فارمز تک رسائی سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی سیکیورٹی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں فنی خرابی کے باعث مختلف ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کے بعد صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں ویب سائٹس تک رسائی نہ ملنے کی شکایات سامنے آئیں، جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر اہم سروسز شامل ہیں۔
یعنی ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کلاؤڈ فلیئر دنیا کی اہم ترین ویب سیکیورٹی اور نیٹ ورکنگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، جو ویب سائٹس کو سائبر حملوں سے بچانے، بھاری ٹریفک کے دوران انہیں فعال رکھنے اور دیگر اہم تکنیکی سہولیات فراہم کرتی ہے،کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی 20 فیصد ویب سائٹس کسی نہ کسی شکل میں اس کی خدمات استعمال کرتی ہیں۔

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 17 hours ago

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- 19 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 15 hours ago

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- 17 hours ago

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 19 hours ago

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 19 hours ago

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- 19 hours ago

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
- 19 hours ago

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 19 hours ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 17 hours ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 17 hours ago

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 21 hours ago











