27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
ججزکے استعفے سیاسی ہیں،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کومیونسپل کارپوریشن بنادیا تھا،سیاسی استعفوں سے پارلیمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،وزیر مملککت


فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے، 27ویں آئینی ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ ملک کا آئین پارلیمنٹ اور عوام کی مرضی کا ہوگا، سپریم کورٹ سوموٹو پر حکومت کو گھر بھیج دیتی تھی، جس کوچاہیں ہٹادیں جس کومرضی لےآئیں، یہ آپ کا کام نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام روکنے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، الیکشن کابائیکاٹ کرنےوالے سیاسی مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا حق اور اختیار ہے، پارلیمنٹ جب چاہے گی ترامیم کرے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں 26ویں اور 27ویں ترمیم سے استحکام آیا ہے۔
اعلی عدلیہ سے ججوں کے استعفوں پرردعمل دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ججزکے استعفے سیاسی ہیں،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کومیونسپل کارپوریشن بنادیا تھا،سیاسی استعفوں سے پارلیمنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے کام سرانجام دیں تو عہدے پر رہیں گے، سہیل آفریدی کوئی اور راستہ اپنائیں گے تو وفاق کے پاس آئینی آپشن موجود ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ پنجاب کے گیارہ حلقوں میں الیکشن سیکیورٹی کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل ہیں، صوبائی فورسسز کے علاوہ دیگر کو بھی بلایا جا سکتا ہے، امید ہے پر امن طور پر الیکشن ہوگا، اہلسنت کی حمایت کوئی چھوٹی حمایت نہیں ہے، اہلحدیث اور دیوبند نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
طلال چودھری کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑتے ہیں اور پنجاب میں بائیکاٹ کرتے ہیں،پنجاب میں مریم نواز نے بہت کام کروائے ہیں اس لیے پی ٹی آئی بھاگ گئی۔
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 25 منٹ قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 5 منٹ قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 20 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 34 منٹ قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 22 منٹ قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل



