صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
اس تقرری کے بعد جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے،ان کی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی


اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔
اس تقرری کے بعد جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔
ان کی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی، جہاں صدر مملکت نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔
واضح رہے جسٹس امین الدین خان نے 30 نومبر کو عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔
یاد رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔
آرٹیکل 176 میں کی گئی ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے،اسی طرح آرٹیکل 255 کی شق (2) میں ترمیم کی گئی ہے جو آئندہ چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق ہے۔
ترمیم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان وہ ہوگا جو سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز میں سب سے سینئر ہو۔
مزید یہ کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدرِ مملکت، وزیراعظم کی سفارش پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کریں گے۔

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 19 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 hours ago

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 18 hours ago
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- 2 days ago

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- 2 days ago

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 18 hours ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 14 hours ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 18 hours ago
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- 2 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 5 days ago



