Advertisement

امریکی صدر  کی چینی ہم منصب سے جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات

امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم مزید کچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 30th 2025, 8:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی صدر  کی  چینی ہم منصب سے  جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مکالمہ کیا کہ  آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔

امریکی صدر نے چین کے ساتھ طویل مدتی بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم مزید کچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا۔  انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے گفتگو ضروری ہے۔ دونوں ملکوں کی تجارتی ٹیموں میں بنیادی نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، دونوں ممالک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول قائم کیا جائے۔

چینی صدر نے حالیہ غزہ جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو  سراہا اور کہا کہ چین بھی دیگر تنازعات کے حل کے لیے امن مذاکرات کو فروغ دے رہا ہے۔

صدر شی نے ٹرمپ سے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان اختلا فات معمول کی بات ہے، باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد کے لیے آپ کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہیں۔

اس سے قبل بوسان پہنچنے والے امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مصافحہ کیا، دونوں رہنماؤں نے تصاویر  کھنچوائیں۔

ملاقات سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ یہ ملاقات کامیاب ہوگی تاہم اس دوران صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سخت گیر مذاکرات کار  ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔ 

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں اور  دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور  آج کی ملاقات مفید رہے گی۔

Advertisement
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ

  • 7 منٹ قبل
پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

  • 6 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا

  • 4 گھنٹے قبل
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

  • 6 گھنٹے قبل
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے  خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت

  • ایک منٹ قبل
 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

 پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

  • 5 گھنٹے قبل
 روس  قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

 روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ     میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement