انتخابات آزاد ، منصفانہ اور شفاف طریقے سےمنعقد ہوئے : چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر
میرپور : چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے دعوی ٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے جامع انتظامات کیے۔

تفصیلات کے مطابق بھیمبیر میرپور اور کوٹلی سمیت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات کے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ پرامن ماحول میں جاری رہی اور ووٹرز نے بھرپور انداز میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اان کاکہناتھا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد پریذائڈنگ افسران موقع پر ہی نتائج کا اعلان کریں گے اور انتخابی نتائج کی کاپی پولنگ ایجنٹوں کو فراہم کی جائے گی۔
جسٹس سلہریا نےانتخابی عمل کو پرامن تکمیل کرنے کے لئے میڈیا کے کردار کو سراہا ، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ممبران راجہ فاروق نیاز اور فرحت علی میر اور ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن راجہ اظہر اقبال بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ختم ہوگئی جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بارہ سو انتیس پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے24 سے 26 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- a day ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 8 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 9 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 7 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 6 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- a day ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 6 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 7 hours ago


.jpeg&w=3840&q=75)



