Advertisement

نورمقدم قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم کے والدین گرفتار

اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس میں بڑی پیشرفت، پولیس نے ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی کو گرفتار کرلیا .

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 26th 2021, 7:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے والدین اور  2 ملازمین کو جرم چھپانے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش میں ملزم سے متعلق مزید انکشافات بھی سامنے آئے ہیں کہ لڑکی نور مقدم کو  پوری منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم امریکا فرار ہونا چاہتا تھا، ملزم نے دوستوں سے مشاورت بھی کی اور پوچھا کہ کسی کو قتل کردوں تو کیا پکڑا جاؤں گا؟ملزم نے دوستوں سے کہا کہ امریکی شہری ہوں کیس نہیں بنے گا، ملزم نے نور مقدم کو اپنے گھر بلایا اور اس کا فون بھی آف کروا دیا۔

نور مقدم کے والدین نے بیٹی کا فون آف ملنے پر اس کے دوستوں سے رابطہ کیا جس کے بعد دوست ملزم کے گھر گئے لیکن ملزم نے نور کی وہاں موجودگی سے انکار کر دیا۔ دوستوں اور ملزم ظاہر جعفر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، ملزم نے نور  پر تشدد کیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی۔

پولیس تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ظاہر جعفر کو 2016 میں برطانیہ سے لڑکی پر حملے کے الزام میں ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔پولیس ان تمام افراد اور اس قتل سے جڑے تمام بالواسطہ یا بلا واسطہ تمام محرکات کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

Advertisement
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 18 گھنٹے قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 14 گھنٹے قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 16 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 2 دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 16 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 15 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 دن قبل
Advertisement