نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
ذرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد کی پولیس ٹیم عدالت سے جاری وارنٹ کے ساتھ آج لاہور روانہ ہوگی۔ علیمہ خان کا پتہ وارنٹ میں 14، اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔


نومبر 2022 کے احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کی عدم پیشی پر جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے راولپنڈی پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ صادق آباد کی پولیس ٹیم عدالت سے جاری وارنٹ کے ساتھ آج لاہور روانہ ہوگی۔ علیمہ خان کا پتہ وارنٹ میں 14، اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے گزشتہ جمعہ کو علیمہ خان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے ان کے ضامن عمر شریف کو سمن کی تعمیل کے لیے بھی علیحدہ ٹیم مقرر کر دی ہے۔
ضامن عمر شریف، جو راولپنڈی کے رہائشی ہیں، نے علیمہ خان کی ضمانت کے لیے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے۔ سمن کے مطابق اگر علیمہ خان 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ضامن کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے، اور آئندہ سماعت پر استغاثہ نے پانچ گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔ کیس میں مجموعی طور پر 87 افراد کے خلاف چالان جمع کرایا گیا تھا، جن میں سے 9 ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے سزائیں حاصل کیں، جبکہ 66 افراد تاحال اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 5 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 7 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 3 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)
