لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکن آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ووٹ چوروں کو بے نقاب کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نےپیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن تاریخی لڑائی لڑ رہی ہے ، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، اسے جاری رکھیں۔ انہوں نے کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کارکن ڈٹ گئے ، ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی "ووٹ کو عزت دو" تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کارکن ڈٹ گے، کارکن ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے۔ شاباش شیرو، شاباش ?
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
PMLN putting up a historic fight. Well done. Keep it up.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
???
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کی ن لیگ نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ایک اور ٹویٹ ووٹ چوری نہ ہونے دینا، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینا۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ تمام شواہد، ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جائے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے آج صبح 8 بجے سے پولنگ جاری ہے ، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے 32، جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 4 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)
