20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے آج 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں مکمل، 7 اسرائیلی یرغمالی ہلال احمر کے سپرد
حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ پہنچ گئی ہیں


غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں حماس نے 7 یرغمالی ہلال احمر کے حوالے کر دیئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں، فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں، 1966 فلسطینی قیدیوں کو رہائی کے بعد غزہ کے النصر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مغویوں کو رہائی ملتے ہی فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے، حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جبکہ خان یونس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد رہائی کے مقام کے قریب جمع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمت اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے مصر جا رہے ہیں۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ مغویوں کی واپسی کے بدلے میں اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے 1700 سے زائد ایسے قیدی جن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا، رہا کیے جائیں گے، ان میں تقریباً دو درجن بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب، امدادی سامان سے بھرے ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی کارروائی کے باعث جن فلسطینیوں کو جنوب کی طرف بےدخل کیا گیا تھا، وہ واپس شمالی غزہ جا رہے ہیں تاہم وہاں پہنچنے پر وہ تباہی کے مناظر دیکھ رہے ہیں کیونکہ غزہ شہر ملبے کے ڈھیر میں بدل چکا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے علاقے دیرالبلاح پہنچ گئی ہیں۔ فلسطینی قیدی اسرایئلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 12 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 11 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 10 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 10 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 8 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 9 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل














