لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
میں نے 40 ملین لوگوں کے نمائندہ کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا،سہیل آفریدی


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویے پر احتجاجی مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ دورہ پنجاب میں میرے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا، پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویہ اور بدتمیزی کی گئی۔
مراسلے میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے 40 ملین لوگوں کے نمائندہ کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا، مارکیٹیں اور عوامی مقامات کی بندش کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو تکلیف دی گئی ، موٹروے ریسٹ ایریا تک بند رکھا گیا۔
مراسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات سمگلنگ تک سے جوڑا گیا اوریہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویئے اور انداز سے میری شخصیت کوتباہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے کسی بھی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، ایسے طورطریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیاگیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر سب کیاگیا، جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اوربین الصوبائی عزت کو خراب کیاگیا۔
احتجاجی مراسلے میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، ایسے طورطریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس مراسلے کے ذریعے اس انداز اورطورطریقوں پر بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے توقع رکھتاہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا۔ اس خط کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ تصور کرتے ہوئے مستقبل میں کسی بھی قسم کی آئینی ، قانونی اور بین الصوبائی کاروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 14 گھنٹے قبل
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- ایک دن قبل
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 4 دن قبل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- ایک دن قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- ایک دن قبل

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 13 گھنٹے قبل

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 13 گھنٹے قبل




