Advertisement
علاقائی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب 

بگٹی قبائل کے یتیم بچوں کیلئے ایک بلڈنگ تیار ہو رہی ہے جس میں 300 بیڈزکے ہاسٹل کا انتظام ہے، میر سرفراز

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 29th 2025, 4:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب 

ڈیرہ بگٹی: وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے آبائی علاقے میں بگٹی قبائل کا جرگہ ہواجس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کردیاگیا۔  

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے چچازاد بھائی اس منصب پر فائز تھے ، انہیں بگٹی قبائل کا آٹھواں  چیف آف بگٹی منتخب کیا گیا ہے۔
قبیلے کے معتبرین اور عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا، اس حوالے سے دستار بندی کی

تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی، جس میں قبیلے کے نمایاں افراد، معززین اور مختلف شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خدمت سے اس دستار کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا، آج بگٹی اقوام تعلیمی اقدام میں بہت پیچھے رہ گئے، پہلے بھی بہت سارے بچے پاکستان کے بڑے کالجوں میں پڑھ رہے ہیں، بگٹی اقوام کے بچے بھی پاکستان کے بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، انہوں نے ہمارے علاقے میں دانش سکول دیا، دانش سکول کے ٹینڈرز ہو چکے، تکمیل بھی جلد ہوگی۔

سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بگٹی قبائل کے یتیم بچوں کیلئے ایک بلڈنگ تیار ہو رہی ہے جس میں 300 بیڈزکے ہاسٹل کا انتظام ہے، انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے بگٹی قبائل کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

Advertisement
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

  • 2 days ago
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

  • 21 hours ago
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

  • 2 days ago
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

  • 2 days ago
لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

  • 2 days ago
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • 4 minutes ago
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

  • a day ago
ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

  • a day ago
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  • 18 hours ago
Advertisement