مظفر آباد: آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کے پینتالیس حلقوں میں پولنگ کا وقت شروع ہوگیا۔ 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں 45 نشستوں پر پولنگ جاری ہے،32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ بارہ سو انتیس پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے24 سے 26 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
پینتالیس حلقوں میں 32 لاکھ بیس ہزار سے زائد ووٹرز پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔سترہ لاکھ سے زائد مرد اور چودہ لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔تینتیس حلقے آزاد کشمیر ،جبکہ بارہ نشستیں جموں کے مہاجرین کی ہیں۔
لاہور سے آزاد کشمیر کےدو حلقوں ایل اے 41 ویلی ٹو اور ایل اے 34 جموں ون میں 20ہزار سے زائد کشمیری ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ تک پھیلے ایل اے 41 ویلی ٹومیں مختلف جماعتوں کے چھ جبکہ پنجاب ،سندھ اور بلوچستان پرمشتمل ایل اے 34 جموں ون کیلئےچودہ امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہےجبکہ چالیس ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔ باغ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد فاروق کہتے ہیں پوری کوشش ہوگی کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ہوں ۔
ادھرالیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری یاسین کو اشتعال انگیز تقریر کرنے پر نوٹس جاری کر دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 28 جولائی کو پیش ہو کر وضاحت کریں، عدم حاضری یا جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 14 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 16 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 17 گھنٹے قبل



.jpeg&w=3840&q=75)