Advertisement

لاہورٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا کیخلاف5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 76 ،امام الحق نے 93رنز بنائے،جبکہ محمد رضوان62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 days ago پر Oct 12th 2025, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا کیخلاف5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین لاہو ر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے،قونی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق  صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود  اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ  امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

جس کے2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور  پرسابق کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی،رضوان 62  اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ 

پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313  رنز بنالیے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہوگا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کراسکتے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔

جنوبی افریقن سکواڈ

ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

Advertisement
راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

  • 11 گھنٹے قبل
اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان  ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم  شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا

  • 8 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی

  • 11 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ  فائنل تک رسائی حاصل کر لی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی

  • 8 گھنٹے قبل
ہزاروں طلبہ کوجدید اور  اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم

  • 7 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان    سینیٹرمنتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب

  • 9 گھنٹے قبل
وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  • 8 گھنٹے قبل
امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement