مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی۔ انہوں نے مشکل اور کٹھن حالات میں بھی جمعیت علمائے اسلام کی بھرپور خدمت کی ،سربراہ جے یو آئی


ڈی آئی خان:جمعیت علما ئے اسلام (ف) ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر رہنما حاجی عبداللہ انتقال کر گئے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ،ڈی آئی خان کے رہنماء حاجی عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبداللہ کے انتقال سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے سفرِ آخرت کو آسان فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
اپنے بیان میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی جماعت اور خانوادہ مفتی محمود سے دیرینہ وابستگی تھی۔ انہوں نے مشکل اور کٹھن حالات میں بھی جمعیت علمائے اسلام کی بھرپور خدمت کی اور جماعت کے لیے قیمتی خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی تمام عبادات کو قبول فرمائے، انہیں بہترین اجر عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ مولانا فضل الرحمان نے مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہونے اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

