وزیراعظم کی یواے ای صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ،معاشی و دیگرامور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں آئی ٹی، توانائی، معدنیات و کان کنی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اعلامیہ

.webp&w=3840&q=75)
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف رحیم یارخان پہنچ گئے جہاں یواے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات رحیم یارخان میں شیخ زیدپیلس میں ہوئی۔
ملا قات میں وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط باہمی تعلقات پر مبنی تزویراتی اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ ملاقات میں طے پانے والے امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ دورہ بطور صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت کو مطلوبہ سطح تک لے جانے کے لیے دونوں ممالک کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات میں آئی ٹی، توانائی، معدنیات و کان کنی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زید النہیان کی متحرک اور دور اندیش قیادت میں متحدہ عرب امارات کی غیر معمولی ترقی کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی سرپرستی اور وابستگی پر شکریہ ادا کیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم کا 21 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل

