31 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے،پی ڈی ای اے


ویب ڈیسک:ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواؤں کے زیر اثر خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل، کلپانی، شاہی اور بن شاہی پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بارش و برف باری شروع ہوتے ہی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،برف باری شروع ہوتے ہی سیاحوں نے موسم کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ بارش و برف باری کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔
اسی طرح چترال میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کالاش، لواری ٹنل روڈ، مڈک لشٹ اور گرم چشمہ ایریا میں برف پڑی ہے۔
اپر چترال کے یارخون، بروغل اور شندور میں برفباری ہوئی جبکہ تورکہو کے بالائی مقامات اور تریچ میں بھی برفباری کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے، 2 جنوری تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 31 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد ، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 3 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 4 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 4 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 4 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 4 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 3 دن قبل

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 3 دن قبل







