سیالکوٹ :مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کوغداری کا سرٹیفکیٹ دینے والے یاد رکھیں،عوام نوازشریف کوسب سے بڑا محب وطن سمجھتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں یہ الیکشن نہیں انقلاب کا جذبہ ہے،نوازشریف نے سیالکوٹ کے عوام کے لئے موٹروے بنائی،خواجہ آصف نے مشکلات کے باوجود نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا،طارق سبحانی چھوٹا بھائی، اسے دیکھ کر ہی ووٹ دینے کو دل کرتا ہے،،مجھےیقین ہےضمنی الیکشن میں جیت ن لیگ کی ہوگی،ووٹ کوعزت کیسےدی جاتی ہےیہ ڈسکہ والوں نےبتادیاہے،آزادکشمیرمیں بھی جگہ جگہ سیالکوٹ اورڈسکہ کویادکیا ۔
انہوں نے کہا ن لیگ کےجلسوں سےحکمران خوفزدہ ہیں،عمران خان کروڑوں روپے خرچ کرکےکشمیرگیا اورالٹےپاؤں واپس بھاگا،آپ کی کارکردگی کیاہےکہ کشمیرووٹ مانگنےجاتےہیں،تین سال حکومت میں رہنےکےباوجودکارکردگی بتانےکیلئےکچھ نہیں،عوام فیصلہ کریں ،نوازشریف دورمیں آٹاکتنےکاتھااورآج کتنےکاہے ،نواز شریف نے بجلی بحال کی تھی،موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ بحال کردی ہے،نواز شریف دور میں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیروپر آگئی تھی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیلیکٹڈ نون کی نقل میں بھاگا بھاگا کشمیر گیاسیلیکٹڈ کروڑوں خرچ کرکے جلسہ نہ کرسکابلکہ جلسی کی ،تین سال کیا کارنامے کئے کہ کشمیر میں ووٹ مانگنے چلے گئےتین سال بعد بھی ایک دھیلے کی کارکردگی نہیں عمران خان کی تقریر کا شروع اورآخر نوازشریف ہوتاہے،عمران خان ،نوازشریف نوازشریف کھیلتا ہے،وہ آج بھی جلسے میں نواز شریف کی تسبیح کرتاہے ۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی کوشش کی،آج جب آؤٹ ہوتا ہے تو مڑ کر دیکھتا کہ ایمپائر اسے بچالے گا،اب ایمپائر اسے نہیں بچائیں گے وہ سمجھتے ہیں یہ نالائق شاگرد ہے ،اس نے ان کی ناک کٹوادی ۔

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 18 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 20 hours ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 17 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 20 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 19 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago



.jpeg&w=3840&q=75)