لاہور :آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،حکومت اور اپوزیشن سیاسی پاور شو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم آج رات بارہ بجے کے بعد روک دی جائے گی اور پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان آج تراڑ کھل اور کوٹلی میں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری باغ اور مظفر آباد میں جبکہ مسلم کانفرنس کے سردار عتیق دھیر کوٹ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں 602 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ ا ن 33 حلقوں میں 12بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان سخت مقابلوں کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہو گا جبکہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب کرلی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوان 22 سے 26 جولائی کے دوران ’کوئیک رسپانس فورس‘ کے طور پر تعینات ہوں گے۔
الیکشن کے خوشگوار انعقاد کیلئے آزاد کشمیر پولیس تعینات کی جائے گی جس کی مدد و تعاون کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- a day ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 3 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 4 hours ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 5 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 6 hours ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- a day ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 2 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- a day ago





