انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
جن میں 14 اموات مشہور سیاحتی مقام بالی میں ہوئیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق بارشوں سے سات اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔
متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انڈونیشیا کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ سے پیر تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔