پنجاب حکومت نے جلالپور پیر والا کے اسسٹنٹ کمشنر کو سیلاب متاثرین کے لیے ریسکیو آپریشن میں غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ایک نجی کشتی پیسے وصول کر رہی تھی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اب تمام پرائیویٹ کشتیاں حکومت کی نگرانی میں کام کریں گی اور اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ جلالپور پیر والا میں مکرم خان کو نیا اے سی مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور گرانفروشی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔