آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا
انٹیلی جنس رپورٹس سے واضح ہے کہ ایران ان واقعات کے پیچھے تھا،آسٹریلوی وزیرِاعظم


آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ ایران نے آسٹریلیا میں یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کی۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ایران کے سفیر احمد صادقی کو ملک بدر کر دیا ہے۔
انتھونی البانیز کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس سے واضح ہے کہ ایران ان واقعات کے پیچھے تھا۔ سڈنی اور میلبورن میں حملوں کے بعد آسٹریلوی حکومت نے یہ سخت اقدام اٹھایا ہے۔ ایک حملہ سڈنی کے ایک ریستوران پر اور دوسرا میلبورن کی ایک مسجد پر کیا گیا۔
آسٹریلوی دارالحکومت میں منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے ان حملوں کو سماجی ہم آہنگی کو کمزور کرنے اور آسٹریلیا میں اختلافات پیدا کرنے کی کوششیں قرار دیا۔ یہ بالکل ناقابل قبول ہے، اور آسٹریلیوی حکومت اس کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ ایران کے سفیر احمد صادقی اور ان کے 3 ساتھیوں کو پرسونا نون گریٹا قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں سات دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار ہے جب آسٹریلیا نے کسی سفیر کو بے دخل کیا ہے۔ ساتھ ہی آسٹریلیا نے تہران میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔

سینیٹ کا اجلاس پیر کو طلب، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں معاشی استحکام آ چکا، حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

شوبز حلقوں میں جوش، عون علی خان نئی فیچر فلم "ریڈ لائن" کا حصہ بن گئے
- ایک گھنٹہ قبل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج پرآزاد کشمیرکےعوام کا شدید ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے کی اہم شقیں سامنے آ گئیں
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث پارا چنار بنیاد ی سہولتوں سے محروم
- ایک گھنٹہ قبل

وویمنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکا سعودی وزیر خارجہ سے ا ٹیلیفونک رابطہ،امریکہ،ایران مذاکرات کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت کا کسانوں کو 300ارب کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

افغانستان میں موجود دہشت گرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے،دی ڈپلومیٹ
- 4 گھنٹے قبل













