مون سون کا آٹھواں اسپیل، پی ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا
ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 90 ہزار اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے،رپورٹ


لاہور: مون سون کے آٹھویں اسپیل کے دوران ہونے والی بارشوں کے باعث صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے( نے پنجاب کے دریائوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون کے موجودہ اسپیل کے پیش نظر دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ ڈغازی خان کی رود کوہیوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں پانی کا بہائو ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت برقرار ہے جہاں پانی کی آمد 90 ہزار اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔
اسی طرح دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تونسہ، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ اس کے علاوہ نارووال کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ دریائوں پاٹ میں موجود تمام شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تا کہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
گنڈا سنگھ والا میں امدادی کارروائیاں :
دوسری جانب قصور میں دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ مزید پانی آنے کی صورت میں ریسکیو کی جانب سے مزید چار اضلاع سے امداد طلب کر لی گئی ہیں اور اضافی نفری اور بوٹس موقع پر پہنچا دی گئی ہیں تا کہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔
ریسکیو ٹیمیں دور دراز دیہات سے متاثرین اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔
ریسکیو حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑا گیا تو انتہائی اونچے درجے کی سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے،جس سے 70 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں۔
سیلابی ریلے سے سینکڑوں ایکڑ ارادضی متاثر ہو چکی ہے اور بڑے پیمانے پر تباہی جا خدشہ ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 9 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 9 گھنٹے قبل

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 9 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 13 گھنٹے قبل
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 9 گھنٹے قبل