معروف بھارتی پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلہ عرف "ایڈووکیٹ ڈھلوں " انتقال کر گئے
جسوند ر سنگھ بھلا کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے


بھارتی پنجابی فلموں کے مقبول ترین کامیڈین اور اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزاحیہ اداکار کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعے کی صبح چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسوندر سنگھ بھلہ کی آخری رسومات 23 اگست بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے موہالی میں ادا کی جائیں گی، جس میں پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ان کے انتقال کی خبر نے فلم انڈسٹری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے انتقال سے پنجابی فلم انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے کامیڈی کو ایک نئی پہچان دی۔
جسوندر سنگھ بھلہ کی موت پر بھارتی سیاسی رہنماؤں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
واضح رہے لپ جسوندر سنگھ بھلہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم ’چھنکاتا 88‘ سے کیا۔ انہوں نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی یادگار فلموں میں کیری آن جٹا، بھاجی ان پرابلم، منجھے بسسراں دے، سجن سنگھ رنگروٹ اور جٹ اینڈ جولیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

وفاقی حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ کے لیے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی صورتحال پر بریفنگ
- 9 گھنٹے قبل

شہر میں اتنی بارش ہوئی کہ اگر کوئی طرم خان بھی آ جائے، تب بھی پانی فوری نہیں نکل سکتا ، مئیر کراچی
- 9 گھنٹے قبل

شاہد آفریدی کا صوابی میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، امدادی سامان تقسیم
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی وبا، 1 لاکھ 64 ہزار مریضوں کا علاج
- 7 گھنٹے قبل

سینئر صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق سندھ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، خودکشی قرار
- 11 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی
- 7 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر: ریلز کو آپس میں لنک کرنے کی سہولت متعارف
- 10 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نے نیب کیس میں سزا یافتہ سابق ڈپٹی سیکرٹری کو الزامات سے بری کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں حملہ: فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش
- 9 گھنٹے قبل