ایرانی پولیس نے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ اس دہشت گرد حملے میں پانچ امن و امان کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے


ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایرانشہر کے قریب گشت پر مامور دو پولیس یونٹوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پولیس نے ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی کہ اس دہشت گرد حملے میں پانچ امن و امان کے اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ سیستان-بلوچستان میں پیش آیا، جو کئی برسوں سے سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان گروپوں میں منشیات کے اسمگلر، علیحدگی پسند اور دیگر شدت پسند عناصر شامل ہیں۔
یہ صوبہ، جو ایران کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے، سنی مسلمان بلوچ اقلیت کی بڑی آبادی پر مشتمل ہے، جو شیعہ اکثریتی ایران میں اکثر سماجی اور معاشی محرومیوں کا شکار رہی ہے۔
ایرانی پولیس کے مطابق، اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ان پر اچانک فائرنگ کی گئی۔ مقامی میڈیا نے ایک پولیس وین کی تصویر شائع کی ہے جس پر گولیوں کے نشانات واضح تھے، جب کہ جائے وقوعہ پر لاشیں بھی دیکھی گئیں۔
ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- ایک دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک دن قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- ایک گھنٹہ قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک دن قبل






